Masarrat
Masarrat Urdu

ہماری تعلیمی نظام لاکھوں نوجوانوں کو نظام سے باہر رکھنے کا طریقہ ہے: راہل

Thumb

نئی دہلی، 18 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک کے تعلیمی نظام پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام لاکھوں نوجوانوں کو سسٹم سے باہر رکھنے کا ایک طریقہ بنا ہوا ہے۔

لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ ہندوستانی تعلیمی نظام صرف چند لوگوں کے مفاد کا نظام ہے اور اس تعلیمی نظام کا خلاصہ یہ ہے کہ جن کے پاس پیسہ، طاقت یا انگریزی بولنے کی صلاحیت نہیں ہے، یہ نظام انہیں باہر کر دیتا ہے۔

مسٹر گاندھی نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر کہا، "اگر آپ کے پاس پیسہ، طاقت نہیں ہے یا آپ انگریزی نہیں بولتے ہیں، تو نظام ایک لمحہ سوچے بغیر آپ کو باہر کر دے گا۔ اسے تعلیمی نظام نہیں کہا جا سکتا۔ یہ بائیکاٹ کا نظام ہے، جسے لاکھوں ہندوستانی نوجوانوں کو باہر رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔"

 

Ads