Masarrat
Masarrat Urdu

مکہ و مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے غیر محفوظ ہیں، یمن کی وارننگ

  • 16 Oct 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

سنعا، 16 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مسافروں کو سعودی عرب کی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں کے استعمال کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے انہیں فوجی کارروائی کا علاقہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے ایک بار پھر سعودی عرب کی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں کے استعمال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ علاقے یمنی فوج کے ممکنہ حملوں کی زد میں ہیں۔

انہوں نے ایک پیغام میں اعلان کیا کہ یمنی مسلح افواج فضائی کمپنیوں، ہوائی اڈوں کے عملے اور مسافروں کو سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کے استعمال کے حوالے سے جاری کردہ اپنی وارننگ دہراتی ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ہوائی اڈے اور فضائی حدود اہداف ہیں اور انہیں مسلح افواج کا آپریشنل علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم، مکہ اور مدینہ کے ہوائی اڈوں کو اس انتباہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند روز کے دوران یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملے سعودی عرب میں مختلف اہداف پر جا لگے ہیں، جن میں ریاض کا شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور خمیس مشیط کا فضائی اڈہ بھی شامل ہیں۔

Ads