Masarrat
Masarrat Urdu

آسٹریلیا اے نے ہندوستان اے کو 69 رنز سے شکست دے دی

Thumb

پڈوچیری، 9 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) سیم کونسٹاس (67)، جوش فلپے (58) کی نصف سنچری اننگز اور اسپینسر جانسن کی شاندار گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا اے نے جمعہ کو دوسرے غیر سرکاری ون ڈے میچ میں ہندوستان اے کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

275 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستان اے کی ٹیم آسٹریلیائی گیندبازوں کے سامنے 45.2 اوور میں 206 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان کے لیے رجت پاٹیدار نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ وِپراج نگم نے 23، سائی سدرشن نے 13، رُتُراج گائیکواڑ نے 12، کمار کشاگر نے 17، نشانت سندھو نے 13 اور سوریانش شیڈگے نے 10 رنز بنائے۔ انکُل رائے 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا اے کی جانب سے اسپینسر جانسن نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رائلی میریڈتھ نے دو وکٹیں لیں۔ بین ڈوارشویس، نکھل چودھری اور مچل اوون نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا اے نے 49.5 اوور میں 275 رنز بنائے۔ سیم کونسٹاس نے 88 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز، جبکہ جوش فلپے نے 58 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ناتھن میک سوینی نے 32، مچل اوون نے 25، لیکلن شا نے 25، نکھل چودھری نے 19، بین ڈوارشویس نے 11 اور اسپینسر جانسن نے ناٹ آؤٹ 14 رنز بنائے۔ ہندوستان اے کے لیے ارشاد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ یش ٹھاکر نے دو وکٹیں لیں۔ وِپراج نگم، نشانت سندھو، سوریانش شیڈگے اور انکُل رائے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Ads