Masarrat
Masarrat Urdu

روسی فوج سے 139 ہندوستانی شہری رہا، 59 دیگر کے لیے بات چیت جاری: وزارت خارجہ

Thumb

نئی دہلی، 7 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی فوج میں بھرتی ہونے والے 139 ہندوستانی شہریوں کو اب تک رہا کر دیا گیا ہے اور 59 دیگر کے بارے میں روسی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بدھ کو ایک باقاعدہ بریفنگ میں سوالات کے جواب میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے 259 ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے 139 کو رہا کر دیا گیا ہے اور 59 دیگر کے بارے میں روسی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کے لئے روس جانے والے ہندوستانیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور انہیں کسی بھی لالچ میں آکر کسی بھی غیر قانونی پیشکش کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے متعدد ایڈوائزری جاری کی ہیں جس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کی بھرتی زندگی کے لیے خطرہ ہے اور اس سے گریز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے اور حکومت اس سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

Ads