آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 174 رن بنائے، جس کے جواب میں ہندوستان نے یش وردھن چوہان (52) اور ابھپریہ بسواس (73) کی نصف سنچریوں کی مدد سے 315 رن بنا کر 141 رن کی برتری حاصل کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسپینسر گرین نے 110 رن دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 151 رن بنائے۔ تنمے بالودا نے 41 رن دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پریانشو سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے بلیک کیٹل نے سب سے زیادہ 63 رن بنائے۔ بالودا نے پہلی اننگز میں بھی 32 رن دے کر چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
11 رن کے معمولی ہدف کے تعاقب میں لکشیا رائچندانی نے اسپینسر گرین کے پہلے ہی اوور میں دو چوکے لگائے اور ہندوستان نے پانچ گیندوں میں ہدف حاصل کرلیا۔ تنمے کو معطل روہت یادو کی جگہ آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے چار روزہ سیریز 2-0 سے جیت لی۔ اس سے قبل ایک روزہ سیریز میں بھی ہندوستان نے آسٹریلیا کو 3-0 سے شکست دی تھی، جبکہ پہلے چار روزہ میچ میں راجکوٹ میں ہندوستان نے ایک اننگز اور 48 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔
