Masarrat
Masarrat Urdu

غرب اردن پر قبضہ کرنے کی صیہونی سازش کی مذمت کرتے ہیں: خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل

  • 04 Sep 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 4  ستمبر (مسرت ڈاٹ کام)  خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے غرب اردن پر قبضے پر مبنی صیہونی حکومت کے وزیر کے بیان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے صیہونی وزیر فائنانس "اسموترچ" کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے دیدہ دلیری کے ساتھ کہا ہے کہ غرب اردن کو نئی کالونیوں کی تعمیر کے لیے صیہونی علاقوں میں شامل کیا جائے گا۔

جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ یہ بیان انتہائی اشتعال انگیز ہے اور اس کے نتیجے میں علاقے کی سلامتی تباہ ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مسلسل اور دانستہ طور پر امن کے تمام مواقع کو کمزور اور بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے ان اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر تدبیر اپنائے جانے پر زور دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں یہ کونسل فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ اور صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے مدمقابل کھڑی رہے گی۔

یاد رہے کہ صیہونی وزیر فائنانس بزالل اسموترچ نے بدھ 3 ستمبر 2025 کو غرب اردن کے 82 فیصد حصے پر قبضے پر مبنی تل ابیب کے فیصلے کا اعلان کیا اور  کہا کہ وہ فلسطینی ملک کو تشکیل پانے نہیں دیں گے۔

Ads