آج یہاں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کو عاقب نبی نے ابتدائی دھچکے دیے۔ انہوں نے پہلے ہی اوور میں ٹم سیفرٹ (صفر) اور پھر پانچویں اوور میں ول ینگ (6) کو آؤٹ کیا۔ ہنری نکولس (11) کو انشول کمبوج نے بولڈ کر دیا۔ 20ویں اوور میں برار نے ٹام لیتھم (7) اور گلین فلپس (صفر) کو اپنا شکار بنایا۔
اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے کپتان مچل سینٹنر نے ڈیرل مچل کے ساتھ مل کر اننگز سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے 59 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ 35ویں اوور میں اکشر پٹیل نے ڈیرل مچل (55) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ اگلے ہی اوور میں برار نے سینٹنر (31) کو اپنا شکار بنایا۔ ہندوستانی گیند بازی کے سامنے ڈیرل مچل اور سینٹنر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک نہیں ٹک سکا۔ ڈیرل مچل نے جدوجہد بھری 55 رنوں کی اننگز میں 104 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ سینٹنر نے 38 گیندوں پر 2 چھکے اور ایک چوکا لگاتے ہوئے 31 رن بنائے۔
39ویں اوور میں اکشر نے کائل جیمیسن (7) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ نیتھن اسمتھ (3) کو برار نے اپنا شکار بنایا۔ 41ویں اوور کی آخری گیند پر کمبوج نے بلیئر ٹکنر (2) کو بولڈ کرکے 134 رن پر نیوزی لینڈ کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔
