انہوں نے کہا کہ ان بحرانوں کا حل بات چیت اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔ مسٹر جے شنکر نے اتوار کو یہاں اقوام متحدہ کے دن پر چنمے امرت مہوتسو عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو کسی بھی صورت میں درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ دنیا کو اس کے خلاف مل کر مضبوط قدم اٹھانے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کا گروپ گلوبل ساؤتھ فنانس، ایندھن، خوراک اور کھاد سے جڑے بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے۔ ان مسائل کا حل نکالنے میں ترقی یافتہ ممالک کا بھی برابر کا کردار ہے۔ وزیر خارجہ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذمہ دارانہ، جامع اور انسان دوست استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تبدیلیاں لانے والی ٹیکنالوجی کا کنٹرول صرف کچھ لوگوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔
انہوں نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بڑے حصے کو فیصلے کرنے کے عمل سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔ ہندستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے، ترقیاتی شراکت داری بڑھانے اور ضرورت مند دیشوں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
