Masarrat
Masarrat Urdu

منیش نروال نے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 میں چاندی کا تمغہ جیتا

Thumb

آئیچی-ناگویا (جاپان)، 20 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستانی نشانے باز منیش نروال نے منگل کو ایشیائی پیرا کھیل 2026 کے پی 1 مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

آج یہاں ہوئے مقابلے میں ٹاپس ایتھلیٹ منیش نروال نے 233.7 اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے ایشیائی پیرا کھیل 2022 کے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2026 میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا اسکور بھی 2022 کے 217.3 سے بہتر کرکے 2026 میں 233.7 کر لیا۔

اس جیت کے ساتھ منیش نروال نے لاس اینجلس 2028 پیرا اولمپکس کے لیے کوٹہ بھی حاصل کر لیا ہے۔

 

Ads