Masarrat
Masarrat Urdu

پاکستان کے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 20 بچوں اور خاتون معلمہ کی موت، تقریباً 40 زخمی

Thumb

پشاور، 15 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر پشاور میں جمعرات کو ایک نجی اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 20 بچوں اور ایک خاتون معلمہ کی موت ہوگئی، جبکہ تقریباً 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پاکستان کی سرکاری ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے مطابق، یہ حادثہ دیر کالونی کے کالج روڈ پر واقع ایک نجی اسکول میں پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کی کارروائی شروع کردی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق، لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ 17 بچوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جبکہ ایک خاتون معلمہ نے بھی علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام بچوں کی عمر 13 سال یا اس سے کم تھی۔

اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم زخمیوں کا علاج کر رہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

 

Ads