وزارت خارجہ نے منگل کو بتایا کہ اس حملے میں 2 غیر ملکی ملاح ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ عملے کے کچھ ارکان زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک ہندوستانی شہری بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو رومانیہ کے حکام نے بچا کر علاج کے لیے پہنچایا ہے۔ جہاز پر سوار 3 ہندوستانی شہری محفوظ ہیں۔
ہندوستان نے کہا ہے کہ تجارتی جہازوں اور ملاحوں کو نشانہ بنانا تشویش کا سنگین معاملہ ہے۔ بین الاقوامی آبی راستوں میں جہازوں کو نشانہ بنائے جانے سے دنیا بھر میں تجارت اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر سنگین اثر پڑ رہا ہے۔ ہندوستان نے تنازعات کے خاتمے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ہے۔
ہندوستان اور لائبیریا نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے دوران 25 ممالک کے ’’گروپ آف فرینڈز آن سیفٹی اینڈ سیکورٹی آف شپنگ اینڈ سی فیررز‘‘ کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد تجارتی جہازوں اور ان کے عملے کو ہدف بنا کر کیے جانے والے حملوں سے تحفظ یقینی بنانا ہے۔
