مسٹر کھرگے نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا کہ ملک بھر میں کانگریس کے کارکنان اور اپوزیشن جماعتوں کے 'انڈیا' اتحاد کے لوگ ان تینوں معاملے پر سڑکوں پر ہیں۔ ان معاملات پر ملک میں جگہ جگہ جدوجہد کرنے والے سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوان تنظیموں کے ساتھ کانگریس کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں خاتون صحافیوں کو ہراساں کیا، جو کہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
مسٹر کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، "تانا شاہ بہت گھبرایا ہوا ہے، توجہ ہٹانے کے لیے ایک اور باب کے لیے تیار رہیے۔"
