یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب کی قیادت میں کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے کام کاج میں شفافیت اور جواب دہی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ مظاہرے کے دوران کارکنوں نے چیف الیکشن کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر پوسٹر بھی لگائے، جن میں مسٹر گیانیش کمار سے جواب دہی طے کرنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ یوتھ کانگریس نے کہا کہ یہ مظاہرہ انتخابی شفافیت، جواب دہی اور جمہوری اداروں کی ساخ کے سلسلے میں چلائی جا رہی اس کی مہم کا حصہ ہے۔
مسٹر چب نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک کے لوگوں کا ادارہ ہے اور اس کی ساخ ووٹرز کے اعتماد پر منحصر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کمیشن کے کام کاج کو لے کر سنگین سوال اٹھ رہے ہیں، تو چیف الیکشن کمشنر کو عوام کے سامنے جواب دہ ہونا چاہیے۔ یوتھ کانگریس صدر نے کہا کہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ وہ مسٹر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر اپنا یہ مطالبہ جاری رکھیں گے۔
