Masarrat
Masarrat Urdu

پاکستان کی درخواست پر ایران نے سعودی عرب پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دی

  • 03 Mar 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

اسلام آباد، 3 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے درخواست کی کہ وہ سعودی عرب پر حملے نہ کرے، ایران نے ضمانت فراہم کر دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملک کے اندر اس معاملے کو غلط رنگ دینا ٹھیک نہیں۔ فرض سمجھ کر ایران کی جنگ رکوانے کی کوشش کررہےہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اعلانیہ اوربیک ڈور سفارت کاری کے ذریعے ایران کیلئے بہت متحرک ہیں۔ پاکستانی عوام کو بھی اس بات کو سمجھنا چاہیے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے۔ پاکستان نے ایران سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ وہ سعودی عرب پر حملے نہ کرے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ جواب میں ایران نے ضمانت مانگی کہ سعودی سرزمین ان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، جس پر پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب نے ایران کو مطلوبہ ضمانت فراہم کر دی ہے۔

 

Ads