Masarrat
Masarrat Urdu

وزیر اعظم مودی نے عالمی بلٹز شطرنج چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ارجن ایری گئیسی کو مبارکباد دی

Thumb

نئی دہلی، 31 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی بلٹز شطرنج چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ارجن ایری گئیسی کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ارجن کی یہ کامیابی ملک کے نوجوانوں کے لیے باعثِ فخر ہے اور نوجوانوں کے لیے باعثِ ترغیب بنے گی۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا،"دوحہ میں عالمی بلٹز شطرنج چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ارجن ایری گئیسی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ انہوں نے حال ہی میں عالمی ریپڈ شطرنج چیمپئن شپ میں بھی کانسہ کا تمغہ حاصل کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا،"ارجن کی مہارت، صبر اور کھیل کے تئیں جذبہ قابلِ ستائش ہے۔ ان کی کامیابیاں ہمارے نوجوانوں کو مسلسل متاثر اور حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی۔ مستقبل کے لیے انہیں میری نیک خواہشات۔

 

Ads