Masarrat
Masarrat Urdu

پاکستان اور ایران کا خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Thumb

اسلام آباد، 3اگست (مسرت ڈاٹ کام) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور دونوں رہنمائوں نے پاکستان۔ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور دونوں رہنمائوں نے پاکستان۔ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی قیادت میں سرکاری دورے پر آئے وفد کا حصہ ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان۔ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں علاقائی استحکام، تجارت اور معاشی تعاون کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادل خیال کیا۔

Ads