71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان جمعہ کو کیا گیا۔ شاہ رخ خان اور وکرانت میسی کو مشترکہ طور پر بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ شاہ رخ کو ان کی فلم 'جوان' اور وکرانت کو '12ویں فیل' کے لیے ایوارڈ ملا ہے۔ وکرانت میسی نے شاہ رخ کے ساتھ نیشنل ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وکرانت میسی نے کہاکہ ’’میں اطلاعات و نشریات کی وزارت، این ایف ڈی سی اور 71 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے تمام معزز جیوری ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری اداکاری کو اس اعزاز کے لائق سمجھا۔ میں مسٹر ودھو ونود چوپڑا جی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔ آج اگر میں کہوں تو 20 سالہ لڑکے کا خواب پورا ہو گیا۔میں شائقین کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا کہ انہوں نے میری اداکاری کو تسلیم کیا اور اتنی محبت سے اس فلم کی سفارش کی۔
وکرانت میسی نے کہا کہ شاہ رخ خان جیسے لیجنڈ کے ساتھ اپنا پہلا نیشنل ایوارڈ اشتراک میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ آخر میں، میں یہ ایوارڈ ہمارے معاشرے کے ان تمام لوگوں کو وقف کرتا ہوں، جنہیں اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، اور جو ہمارے ملک کے سماجی و اقتصادی حالات کے ساتھ ہر روز جدوجہد کرتے ہیں۔
ممبئی، 02 اگست (مسرت ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان جیسے لیجنڈ کے ساتھ اپنا پہلا نیشنل ایوارڈ اشتراک کرنا ان کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔