Masarrat
Masarrat Urdu

سیکیورٹی خدشات، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز ایران سے آسٹریا پہنچ گئے

  • 05 Jul 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

ویانا، 5 جولائی (یو این آئی)ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عالمی جوہری ایجنسی (آئی اے ای اے) کے تمام انسپکٹرز تہران سے آسٹریا پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات پر ایران سے اپنے معائنہ کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے اہلکار حال ہی میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان 12 روز سے جاری رہنے والی لڑائی کے دوران ایران کے دارالحکومت تہران میں موجود تھے۔
گزشتہ روز بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایکس پر پیغام میں کہا تھا کہ اس کے ملازمین تہران سے آسٹریا کے شہر ویانا میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر واپس جانے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایران کے ساتھ جَلد از جَلد اس کے جوہری منصوبوں کی نگرانی کا کام دوبارہ شروع کرنے کے لیے مذاکرات کی اہم اہمیت پر زور دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ آئی اے ای اے کے عملے کے کتنے افراد نے تہران چھوڑا ہے۔
یاد رہے کہ تہران کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے بعد بین الاقوامی جوہری تنظیم کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے فیصلہ کیا گیا تھا۔

Ads