غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر رہنما ہارون ناصر الدین نے کہا ہے کہ مقامات مقدسہ اور قومی معاملات دونوں ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
ہارون ناصر الدین نے کہا کہ اسرائیلی پولیس اور آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی نمازیوں کو الاقصیٰ کے صحن میں داخلے سے روکنے اور طاقت کا استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملے اقصیٰ پر قبضے اور یہ لوگوں سے خالی کروانے کے ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں۔