دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے انگلینڈ لائنز کی شروعات خراب رہی اور اس نے 26 کے اسکور تک یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گنوا دیں۔ٹام ہونز (سات)، ایمیلیو گی (پانچ) اور جارڈن کروکس (صفر) آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے 11 اوورز میں تین وکٹوں پر 32 رنز بنانے کے بعد میچ ڈرا قرار دیا گیا۔
انشول کمبوج نے دو اور تشار دیشپانڈے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آج انڈیا اے نے کل کے اسکور چار وکٹ پر 163 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ انڈیا اے کا پانچواں وکٹ دھرو جریل (28) کی صورت میں گرا۔ اس کے بعد نتیش کمار ریڈی (42)، شاردول ٹھاکر (34) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریڈی اور ٹھاکر کو جارج ہل نے بولڈ کیا۔ انڈیا اے نے 92 اوورز میں سات وکٹوں پر 417 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔ تنوش کوٹیان (90) اور انشول کمبوج (51) ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ لائنز کی جانب سے جارج ہل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کرس ووکس اور ایڈورڈ جیک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ہندوستان نے پہلی اننگز میں 348 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ لائنز نے پہلی اننگز میں 327 رنز بنائے تھے۔