Masarrat
Masarrat Urdu

امریکہ-ایران مذاکرات میں پیش رفت، جنگ کے خاتمے کا فریم ورک قریب

  • 16 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 16 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کیلئے ایک فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی، جس سے دونوں فریقوں کے درمیان جاری خلیج کم ہونے لگی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان، مصر اور ترکیہ سے تعلق رکھنے والے ثالث 21 اپریل کو عارضی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے قبل باقی ماندہ اختلافات ختم کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔

ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں، ایرانی وفد اور ثالثوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیوز کے مطابق فریقین کے درمیان تجاویز اور مسودوں کا تبادلہ جاری ہے اور پس پردہ رابطوں کے ذریعے معاہدے کے مزید قریب پہنچا جا رہا ہے۔

ایک اور امریکی اہلکار نے بھی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ ایران کے اندر بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو ڈیل کے حق میں ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اصل چیلنج ایرانی حکومت کے تمام دھڑوں کو اس معاہدے پر آمادہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اختلافات اب بھی موجود ہیں، جس کے باعث حتمی معاہدے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ اسرائیل جنگ بندی میں توسیع کا خواہاں ہ، جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 

 

Ads