Masarrat
Masarrat Urdu

لوک سبھا میں آشا بھوسلے اور تین سابق اراکین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

Thumb

نئی دہلی، 16 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) لوک سبھا نے عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے اور ایوان کے تین سابق اراکین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے اراکین کو بتایا کہ سابق رکن ابو ہاشم خان چودھری، جو مغربی بنگال کے مالدہ سے چار بار لوک سبھا کے رکن رہے، 8 اپریل کو 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ایوان نے سابق مرکزی وزیر محترمہ محسنہ قدوائی (94 برس) اور اتر پردیش اسمبلی میں خدمات انجام دینے والے ہری نارائن راج بھر کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

مسٹر اوم برلا نے عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آشا بھوسلے نے مختلف ملکی اور غیر ملکی زبانوں میں گیت گائے اور بے پناہ شہرت حاصل کی۔ انہیں پدم وبھوشن اور دادا صاحب پھالکے جیسے ممتاز اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کا انتقال 12 اپریل کو 92 برس کی عمر میں ممبئی میں ہوا تھا۔

 

 

Ads