Masarrat
Masarrat Urdu

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے متعینہ وقت سے پہلے اینڈ سمسٹر کے نتائج جاری کیے

Thumb

نئی دہلی، 21 مئی (مسرت ڈاٹ کام) تعلیمی فضیلت اور بہتر انتظامی کارکردگی کے تئیں عہد کو اجاگر کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک اہم اقدام کیا اور شیڈول ٹائم سے پہلے اینڈ سمسٹر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔ اس پہل کے حصے کے طورپر دفتر،کنڑولر امتحانات نے سال دوم (دوہزار چوبیس پچیس سیشن)بی۔ایڈ اسپیشل ایجوکیشن (بصری نقائص کے شکار)اور بی۔ایڈ اسپیشل ایجوکیشن (اسپیفک لرننگ ڈس ایبلیٹی) اس ہفتے کے پہلے ہی ان کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

افسر اعلی،تعلقات عامہ جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر صائمہ سعید کی ریلیز کے مطابق پروفیسر مظہر آصف،عزت مآب شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ  نے ان نتائج کا اعلان کیا۔قابل ذکر ہے کہ لگاتار ڈیجیٹل ترقی کے زمانے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ،اسٹوڈینٹ پورٹل سے اپنی ای مارک شیٹ دیکھ سکتے ہیں۔اس سے سہولت میں بھی بہتر ی آئی ہے اورساتھ ہی نتائج کی نشر و اشاعت کی کاروائی کو بھی باضابطہ کیا جاسکاہے۔
اس موقع پر پروفیسر پون کمار شرما، کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر رضوی کی صاحب بصیرت قیادت اور تیز کاروائی کے لیے ملنے والے تعاون کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔ امتحانات کے انعقاد اور نتائج کے پہلے اعلان میں ان کے بھرپور تعاون کا اہم رول رہاہے۔
پروفیسر شرما نے ڈاکٹر احتشام الحق، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات،ڈاکٹر سنیل،اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اور دفتر،کنٹرولر امتحانات کی پوری ٹیم کی مخلصانہ کوششوں اور وقت سے پہلے نتائج کے اعلان کویقینی بنانے کے لیے سخت کاوشوں اور ان کے عہد کی تعریف کی۔
اس موقع پر پروفیسر شرما نے کہا کہ ’نتائج کا بروقت اعلان ہمارے اسٹاف کے خلوص و لگن،کام کی اہلیت اور ٹیم ورک کا پختہ ثبوت ہے۔امتحان سے متعلقہ تمام کاروائیوں میں اعلی معیار کی پاس داری اور شفافیت کے ہم پابند عہد رہے“۔      
علمی ضابطے،شفافیت، کام کاج کی خوش اسلوب انجام دہی میں جامعہ مثال پیش کرتے ہوئے قیادت کررہی ہے اس کے ساتھ ہی نتائج کا قبل از وقت اعلان طلبہ کے لیے تعلیمی تجربے کو بہتر کرنے کی جامعہ کی کوششوں میں ایک اہم باب ہے۔

Ads