Masarrat
Masarrat Urdu

جامعہ کی ایسو سی ایٹ پروفیسر کو واشنگ ٹن ڈی سی کے ایسٹ ویسٹ سینٹر نے وزیٹنگ فیلو شپ سے نوازا

Thumb

 
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز کے ایسو سی ایٹ پروفسیر داکٹر سجاتا ایشوریہ کو قابل افتخار 2019ایشین اسٹڈیز ویزیٹنگ فیلو شپ سے نوازی گئی ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی (ای ڈبلیو سی ڈبلیو) نے ہندوستان میں شعاعی توانائی پر تحقیق کے لئے یہ ایوارڈ دیا ہے۔
اپنے اس وزیٹنگ فیلو شپ کے دوران ڈاکٹر سجاتا ای ڈبلیو سی ڈبلیو ایشیا پیسفک بولیٹن سیریز میں ایک تحقیقی مقالہ پیش کریں گی۔ اپنے تحقیق پر وہ ایک سیمنار بھی  منعقد کریں گی ور ایسٹ ویسٹ سینٹر پالیسی اسٹڈیز سیریز کے لیے ایک پالیسی پیپر دیں گی۔
 
ڈاکٹر سجاتا ایشوریہ جامعہ کے سینٹر فار ویسٹ ایشن اسٹڈیز کی ایسو سی ایٹ پروفیسر ہیں۔ انھوں نے ویسٹ ایشین اسٹڈیز میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ غیر ملکی یونیورسٹیوں اور اداروں سے انھیں کئی فیلو شپ مل چکی ہیں۔ انھوں نے ملکی و بین الاقوامی سیمناروں میں پچاس سے زیادہ مقالات پیش کئے ہیں، 30 سے زیادہ معیاری تحقیقی جرائد میں ان کے مقالے شائع ہو چکے ہیں، جبکہ وہ پانچ کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔ 
 

Ads