Masarrat
Masarrat Urdu

گینٹز نے ہنگامی حکومت سے دیا استعفیٰ

  • 10 Jun 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

یروشلم، 10 جون (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیل کی جنگی کابینہ کے رکن بینی گینٹز نے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی ہنگامی حکومت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے غزہ کے تنازع سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر گینٹز نے اتوار کو ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا ’’نتن یاہو ہمیں حقیقی فتح کی طرف بڑھنے سے روک رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بھاری دل کے ساتھ لیکن پورے اعتماد کے ساتھ   وہ آج ہنگامی حکومت چھوڑ رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مسٹر نتن یاہو سے قبل از وقت انتخابات کی تاریخ طے کرنے کی بھی اپیل کی۔
مسٹر گینٹز نے مئی کے وسط میں کہا تھا کہ اگر 8 جون تک غزہ  پٹی میں فوجی آپریشن کے لیے نیا منصوبہ نہیں اپنایا گیا تو وہ ہنگامی حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔

Ads