Masarrat
Masarrat Urdu

مودی نے زیلنسکی سے بات کی، کہا: یوکرین تنازع کے پرامن حل میں تعاون کے لیے ہندوستان تیار

Thumb

نئی دہلی، 09 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے فون پر بات چیت کی اور ایک بار پھر کہا کہ یوکرین تنازع کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہی نکالا جانا چاہیے۔ مسٹر مودی نے پرامن حل کی سمت میں کی جانے والی تمام کوششوں میں ہندوستان کی جانب سے تعاون دینے کی آمادگی بھی ظاہر کی۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، بات چیت کے دوران صدر زیلنسکی نے تنازع سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا۔

مسٹر مودی نے ہندوستان کے انسانیت پر مرکوز نقطہ نظر کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور یوکرین کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

Ads