Masarrat
Masarrat Urdu

عمر عبداللہ نے صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی

Thumb

سری نگر، 31 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سینئر صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی ہے۔ دونوں نے ہفتہ کو اس کا اعلان کیا۔

عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ندھی رازدان کے ساتھ اپنی چار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’کل ایک نئے سفر کا آغاز ہوا۔‘‘ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ندھی رازدان کو بھی ٹیگ کیا۔

ندھی رازدان نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر یہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’ہوگیا بھائی۔‘‘

دونوں کی شادی جمعہ کو نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران انجام پائی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد گواہ کے طور پر موجود تھے۔

یہ دونوں کی دوسری شادی ہے۔ عمر عبداللہ کی عمر 56 سال اور ندھی رازدان کی 49 سال ہے۔

یہ شادی جولائی 2026 میں سپریم کورٹ کی جانب سے عمر عبداللہ اور ان کی پہلی اہلیہ پائل عبداللہ کی شادی ختم کیے جانے کے تقریباً تین ماہ بعد ہوئی ہے۔ عدالت نے دونوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے بعد یہ فیصلہ سنایا تھا۔

عمر عبداللہ اور پائل عبداللہ کی شادی 1994 میں ہوئی تھی۔ ان کے دو بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیں۔

عمر عبداللہ نے 2011 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ طلاق کا مقدمہ کئی برس تک عدالت میں زیر التوا رہا، یہاں تک کہ سپریم کورٹ نے رواں سال ان کی شادی ختم کرنے کا فیصلہ سنایا۔

 

Ads