Masarrat
Masarrat Urdu

ریاض میں زوردار دھماکے کی آواز، سعودی دارالحکومت میں سکیورٹی الرٹ جاری

  • 24 Oct 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

ریاض، 23 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر سکیورٹی انتباہ جاری کیا گیا، جبکہ یمنی فوج کی جانب سے سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی اطلاع دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ممکنہ خطرے سے خبردار کرنے کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یمنی چینل المسیرہ نے ایک اور خبر میں سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

دوسری جانب، بعض خبر رساں اداروں نے یمنی فوج کی جانب سے ریاض پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

تاہم، اس ممکنہ میزائل حملے کی نوعیت، اس کے اہداف اور اس سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Ads