Masarrat
Masarrat Urdu

جنتر منتر تشدد کی جانچ کے لیے سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی نے پورٹل شروع کیا، متاثرین درج کرا سکیں گے شکایت

Thumb

نئی دہلی، 17 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) گزشتہ جولائی میں نئی دہلی کے جنتر منتر اور دہلی کے باہر پیش آنے والے تشدد کی جانچ کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی (ایچ پی ای سی ) نے ایک پورٹل شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے تشدد سے متاثرہ افراد، پولیس اہلکار اور دیگر متعلقہ لوگ اپنی شکایات، مشورے اور ضروری جانکاریاں فراہم کر سکیں گے۔وزارتِ داخلہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ پورٹل پر شکایت کرنے والوں کی شناخت کو راز میں رکھنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی 18 اگست 2026 اور 10 ستمبر 2026 کو عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے دیے گئے احکامات میں بتائے گئے امور کی جانچ کرے گی۔ اس میں پیلیٹ گن کے استعمال، خواتین مظاہرین کو نشانہ بنانے اور انہیں ہراساں کرنے، دونوں فریقوں کی طرف سے ہوئی انتہائی تشدد آمیز کارروائیوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان جیسے معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔کمیٹی نے متاثرہ افراد اور دیگر متعلقہ فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پورٹل [http://hpec.nic.in](http://hpec.nic.in) پر اپنی شکایات اور اس سے متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔

شکایت کنندگان اپنی ضرورت کے مطابق طے شدہ فارمیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ پورٹل میں کمزور حالات والے گواہوں کی حفاظت اور شکایت کنندہ کی شناخت کو صیغۂ راز میں رکھنے کی بھی دفعات شامل ہیں۔شکایات، معلومات اور متعلقہ دستاویزات آف لائن بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے کمیٹی کے دفتر، شکشا سدن، 17، راؤز ایوینیو انسٹی ٹیوشنل ایریا، نئی دہلی میں تمام کام کے دنوں میں دوپہر دو بجے سے شام چار بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ متعلقہ مواد ڈاک کے ذریعے یا hpec2026.inquiry@nic.gov.in پر ای میل کے ذریعے بھی بھیجا جا سکتا ہے۔یو این آئی ایف اے

 

Ads