Masarrat
Masarrat Urdu

نیلسن منڈیلا کی بیوی ونی منڈیلا کا انتقال

Thumb

 

 

جوہانسبرگ، 2 اپریل () جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر آنجہانی نیلسن منڈیلا کی بیوی اورنسلی امتیاز  مخالف مہم کی قیادت کرنے والی ونی  مادی کیجیلا  منڈیلا کا آج 81 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
ان کے ذاتی معاون  جوڈوا جوانے  نے یہ اطلاع  دی۔
منڈیلا کی خاندان کی ترجمان وکٹر دلامني نے اپنے بیان میں کہا، ’’ ونی  منڈیلا کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔  وہ سال کے آغاز سے ہسپتال میں داخل  تھیں ۔  انہوں نے آج دوپہر اپنے خاندان والوں  کے درمیان  آخری سانس لی‘‘۔  وِنی منڈیلا کا انتقال جوہانسبرگ کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ وہ جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز اور نسل پرستی کے خلاف طویل جدوجہد میں بھی شریک رہی تھیں۔
ونی  منڈیلا کی پیدائش 1936 میں ہوئی  تھی اور 1958 میں ان کی شادی نیلسن منڈیلا سے ہوئی ۔  جب نیلسن منڈیلا کو رابن جزیرے پر جلاوطن کر دیا گیا، تب انہوں نے ہی  نسلی امتیاز  مخالف تحریک کی قیادت کی تھی۔  اس کے بعد وہ جنوبی افریقی حکومت میں وزیر بھی رہی تھیں ۔  جنوبی افریقہ میں، انہیں  قوم کی ماں کی حیثیت حاصل تھیں ۔

Ads