جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مارچ کیا۔ مظاہرے میں سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور سیاستدان جارج گیلووے نے بھی شرکت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
جنیوا میں بھی مظاہرین نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا، جبکہ وسطی لندن میں ہونے والے احتجاج کے دوران غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے غزہ میں جاری جنگ اور فلسطینیوں کی صورتحال کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ بعض مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی کی بھی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
