Masarrat
Masarrat Urdu

محسن رضائی کا امارات کو انتباہ: غزہ کے قصاب کی میزبانی کے مثبت نتائج نہیں ہوں گے

  • 01 Oct 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، یکم اکتوبر(مسرت ڈاٹ کام) ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے قصاب کی میزبانی کے مثبت نتائج نہیں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے ابوظہبی دورے کے اعلان کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جس طرح امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی آپ کے لیے سلامتی نہیں لا سکی، اسی طرح ’’غزہ کے قصاب‘‘ کی میزبانی کے بھی مثبت نتائج نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حالیہ جنگ سے سبق حاصل کریں، جنگ شروع کرنے سے باز آئیں اور ایرانی جزائر کے بارے میں بے بنیاد دعوے کرنے سے گریز کریں۔

Ads