مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سید محسن نقوی کے تہران دورے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ سید محسن نقوی خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت کے تناظر میں وقتاً فوقتاً تہران کا دورہ کرتے رہے ہیں۔
