چین کو کلین چٹ دینے کی قیمت ملک سرحدوں پرچکا رہا ہے: کھڑگے
نئی دہلی، 25 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مودی حکومت چین کو مداخلت کے سلسلے میں کلین چٹ دے رہی ہے اور ملک اس کی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت سرحد پر چینی سرگرمیوں اور دخل اندازی کے بارے میں مسلسل انکار کرتی رہی ہے، جس کا خمیازہ ملک کو سرحدوں کی سالمیت کو لاحق خطرات کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔
مسٹر کھرگے نے کہاکہ "چین کے غیر قانونی قبضے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے مسلسل انکار کی مودی حکومت کی پالیسی نے ہماری سرحدوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ نریندر مودی جی، آپ کو ملک اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ آپ کی کلین چٹ ملک کو مہنگی پڑ رہی ہے۔ اس کی سالمیت کو خطرہ ہے۔"