Masarrat
Masarrat Urdu

ٹرمپ نے ایران کے پُلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے پر غور شروع کردیا: امریکی میڈیا کا دعویٰ

  • 10 Jun 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 10 جون (مسرت ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے انفراسٹرکچر پر نئے حملوں کے بارے میں غور شروع کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے ٹرمپ کے ٹیلیفونک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر نئے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں کیونکہ ایران معاہدہ کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ اس کے بہت سے حصے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، اب عملاً موجود ہی نہیں رہے، انہیں مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے‘۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی اقدام کچھ نہیں کرتا۔ مشرقِ وسطیٰ کا یہ غنڈہ اب ختم ہو چکا ہے‘۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کر دی جو ان کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، اب انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی‘۔

 

Ads