Masarrat
Masarrat Urdu

سونیا، راہل سے ملے ڈی کے شیو کمار اور جوزف وجے

Thumb

نئی دہلی، 10 جون (مسرت ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار اور تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ سی جوزف وجے نے بدھ کے روز یہاں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شیو کمار نے 10 جنپتھ پہنچ کر محترمہ گاندھی، راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد دارالحکومت کا یہ ان کا پہلا سفر بتایا جا رہا ہے۔ وہ دو روزہ دورے پر بدھ کو یہاں پہنچے ہیں۔اسی سلسلے میں تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ جوزف وجے نے بھی 10 جنپتھ میں محترمہ گاندھی اور راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ مسٹر وجے نے یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کی۔

 

Ads