Masarrat
Masarrat Urdu

گاندھی جی کی سالگرہ کے موقع پر ویکلی مسرت کا آن لائن عالمی مشاعرہ و ویبنار

Thumb

 

نئی دہلی/دوحہ، یکم اکتوبر (مسرت نیوز) گاندھی جی کی سالگرہ کے موقع پر ہفت روزہ مسرت ویکلی بزم صدف انٹرنیشنل قطر کے اشتراک سے ایک آن لائن بین الاقوامی مشاعرہ اور ویبنار کاانعقاد کر رہا ہے جس میں برطانیہ، کناڈا،  قطر، سعودی عرب، کویت سمیت مختلف ممالک کے شعراء ادباء اور دانشور حضرات شرکت کریں گے۔
اس پروگرام کی صدارت مشہور شاعر ضامن جعفری (کناڈا) پروگرام کا افتتاح باصر سلطان کاظمی (برطانیہ) مہمان خصوصی بزم صدف انٹرنیشنل کے چیرمین شہاب الدین احمد، کلیدی خطبہ ڈاکٹر صفدر امام قادری پیش کریں گے، مہمان اعزاری روزنامہ تاثیر کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گوہر اور نظامت کامران غنی صبا کریں گے جب کہ افتتاحی کلمات صحافی عابدا نور ادا کریں گے۔
ویکلی مسرت کے تحت ہونے والے آن لائن مشاعرہ اور ویبنار کے اہم شعراء میں باصر کاظمی لندن، ضامن جعفری کناڈا،، مہتاب قدر سعودی عرب،، حسن کاظم ہندوستان، صفدر امام قادری، ہندستان، عتیق انظر قطر، ظفر امام ہندوستان، عاصم شہنواز شبلی، واحد نظیر ہندوستان، احمد اشفاق قطر، آرتی کماری ہندوستان، مقصود انور ہندوستان، وصی الحق قطر،فوزیہ رباب ہندوستان، مسعود حساس کویت، احیاء الاسلام دوبئی، نسیم فائق ہندوستان، عائشہ شیخ آشی دوبئی.، شاداب اعظمی ہندوستان، طیب نعمانی،ہندوستان، کامران غنی صبا ہندوستان، یاور مظفر پوری سعودی عرب، ڈاکٹر شمیم اختر ہندوستان، تسلیم عارف وغیرہ شامل ہیں۔
یہ آن لائن عالمی مشاعرہ اور ویبنار ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شب، پاکستانی وقت آٹھ شب، قطر کے وقت چھ بجے شام، بنگلہ دیش رات کے نوبجے اور دوبئی میں سات بجے شام منعقدہوگا۔ اسے فیس بک لائیو پر دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بزم صدف اردو ادب اور زبان کے فروغ کے لئے وقف ایک ادبی تنظیم ہے جس سے مختلف ممالک کے لوگ منسلک ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر اردو زبان و ادب کی نشرو اشاعت میں نمایاں کردار  ادا کررہی ہے اور زبان و ادب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کو ایوارڈسے بھی نوازتی ہے۔
ویکلی مسرت نے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگااور اس کا مقصدجہاں گاندھی جی اہمیت کو سمجھنا ہے وہیں اس دور گاندھی کی معنویت کیا ہے اس پر بھی بات کرنی ہے۔موجودہ حالات میں شاعروں، ادیبوں، دانشوروں،صحافیوں اور تمام اہل فکر کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے کلام اور شہ پارے کے ذریعہ امن و پیار، محبت اور اخوت کو فروغ دیں۔
اس کے علاوہ ’اردو شاعری اور مہاتما گاندھی‘ نامی کتاب کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔ اس کتاب کے مصنف آصف ابرار ہیں اور مکتبہ صدف نے شائع کیا ہے۔

 

Ads