Masarrat
Masarrat Urdu

ایران نے اسرائیلی جاسوس کو تختہ دار پر لٹکا دیا

  • 28 Jan 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 28 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) ایران نے بدھ کے روز اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پھانسی پانے والے شخص کی شناخت حامد ریزا کے نام سے ہوئی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں سے جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران میں اس سے قبل بھی متعدد افراد کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے روابط اور ملک کے اندر کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حامد ریزا کو 29 اپریل 2025 کو گرفتار کیا گیا تھا اور خفیہ ایجنسی (موساد) کے لئے جاسوسی اور انٹیلی جنس تعاون، خفیہ دستاویزات اور معلومات کی منتقلی کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے۔ یہ سزا سپریم کورٹ کی توثیق اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دی گئی۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، ایران کی جانب سے واضح طور پر کہا جاچکا ہے کہ اگر کسی ملک کی حدود کو ایران پر حملے کے لئے استعمال کیا گیا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا۔

 

Ads