Masarrat
Masarrat Urdu

جہاں بھی عجلت میں ایس آئی آر انجام دیا گیا وہاں منظم طریقے سے ووٹ چوری ہو رہی ہے:راہل گاندھی

Thumb

نئی دہلی، 24 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کو منصوبہ بند اور منظم ووٹ چوری قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ جہاں بھی ایس آئی آر انجام دیا جا رہا ہے وہیں منظم طریقے سے ووٹ چوری کی سازش ہو رہی ہے۔

ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات میں ایس آئی آر کے نام پر جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ کسی قسم کا انتظامی عمل نہیں ہے بلکہ منصوبہ بند، منظم اور حکمت عملی کے تحت ووٹ چوری ہے۔ اس حوالے سے سب سے حیرت انگیز اور خطرناک بات یہ ہے کہ ایک ہی نام سے ہزاروں اعتراضات دائر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا، "مخصوص برادریوں اور کانگریس کی حمایت کرنے والے بوتھ کے ووٹوں کو چن چن کر کاٹا گیا۔ جہاں بی جے پی کو شکست نظر آتی ہے، وہاں کے ووٹروں کو سسٹم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہی نمونہ الند میں دیکھا گیا تھا۔ یہی کام راجورا میں ہوا، اور اب یہی بلیو پرنٹ گجرات، راجستھان اور ہر اس ریاست میں نافذ کیا جا رہا ہے جہاں ایس آئی آر انجام دیا گیا ہے۔"

مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ 'ایک شخص، ایک ووٹ' کے آئینی حق کو ختم کرنے کے لیے ایس آئی آر کو ہتھیار بنا دیا گیا ہے تاکہ عوام نہيں، بلکہ بی جے پی یہ فیصلہ کرے کہ کون اقتدار میں رہے گا۔ اس میں سب سے سنگین سچائی یہ ہے کہ الیکشن کمیشن اب جمہوریت کا محافظ نہیں رہا بلکہ ووٹ چوری کی اس سازش میں کلیدی شریک بن چکا ہے۔

Ads