Masarrat
Masarrat Urdu

وزیر اعظم مودی نے عالمی چیمپئن خواتین کرکٹ ٹیم کی عزت افزائی کی

Thumb

نئی دہلی، 05 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) ایک روزہ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دریں اثناء تقریب میں کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ہندوستانی ٹیم وزیر اعظم کی رہائش گاہ، سات لوک کلیان مارگ پہنچی۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اعزازی تقریب کے لیے اپنی آفیشل فارمل ڈریس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے گھر پہنچی ۔بی سی سی آئی کے لوگو والے نیوی بلیو بلیزر اور کریم رنگ کے ٹراؤزر پہنے کھلاڑیوں کے ساتھ بی سی سی آئی کے صدر متھن منہاس اور کوچ امورل مجمدار بھی موجود تھے۔ بنگلہ دیش کے خلاف زخمی ہونے والی پرتیکا راول وہیل چیئر پر نظر آئیں۔

عالمی چیمپئن بنی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا اس سے پہلے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ منگل کو خصوصی طیارے کے ذریعے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچی ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال ہوا۔ ٹیم تاج پیلس ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔ ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں اور معاون عملے پر گلاب کی پتیوں کی برسات کی گئی۔ جیمیما روڈریگز، رادھا یادو اور اسنیہا رانا ہوٹل کے اندر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتی دکھائی دیں۔

اس سے قبل ہیڈ کوچ امول مجومدار کے ساتھ ٹیم کے ارکان کا ممبئی ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے جاتے وقت سیمی فائنل مقابلے میں زخمی ہونے والی سلامی بلے باز پرتیکا راول بھی وہیل چیئر پر ٹیم کے ساتھ تھیں۔ ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے اپنے تجربات وزیر اعظم کے ساتھ مشترک کیے۔

دو دن قبل ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے اس ملاقات کے لیے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔

 

Ads