Masarrat
Masarrat Urdu

عرب امارات–اسرائیل تعلقات میں نیا مرحلہ: ابوظبی میں صہیونی عسکری کمپنی کا تجارتی دفتر کھل گیا

  • 28 Oct 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

دوبئی، 28 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) غاصب اسرائیلی کابینہ نے فوج سے وابستہ ایک بڑی کمپنی کو ابوظبی میں شاخ کھولنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد صہیونی دفاعی صنعت کو خلیجی منڈیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی کابینہ نے فوجی کمپنی ’’کنتروپ‘‘ کو ابوظبی میں شاخ قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاکہ وہ براہِ راست اماراتی منڈیوں میں سرگرم ہوسکے۔

نئی شاخ ابوظبی کے فری ٹریڈ زون میں قائم کی جائے گی اور مارکیٹنگ، فروخت اور تکنیکی معاونت کے شعبوں میں خدمات فراہم کرے گی۔ اسرائیلی روزنامہ ’’معاریو‘‘ کے مطابق، مستقبل میں اس کمپنی کی سرگرمیاں برقی نظاموں کی مقامی تیاری تک بڑھائی جائیں گی۔

کمپنی کا نیا دفتر ایک اسرائیلی شہری کے زیرِ انتظام ہوگا اور یہ مکمل طور پر مرکزی دفتر، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع ہے، کے ماتحت کام کرے گا۔ یہ قدم تعلقات کی معمول پر آنے کے بعد غاصب اسرائیلی کمپنیوں کی خطے میں بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران متحدہ عرب امارات نے نگرانی، فضائی دفاع اور بحری دفاعی سسٹمز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اور اس کے سلامتی ادارے اسرائیلی کمپنیوں سے ان سسٹمز کے حصول کے لیے رابطے کررہے ہیں۔

Ads