تہران، 28 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) غاصب اسرائیلی فوجی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کسی بھی صورت میں اپنے ہتھیار نہیں چھوڑے گی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوجی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اپنے ہتھیار ہرگز نہیں چھوڑے گی۔ اسرائیلی حکام سمجھتے ہیں کہ حماس کے لیے اسلحہ محض جنگی ضرورت نہیں بلکہ مزاحمت اور خودمختاری کی علامت بن چکا ہے۔
دوسری جانب، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی قبضہ ختم نہیں ہوتا، اسلحہ حماس کے ہاتھوں میں رہے گا، اور قبضے کے خاتمے کے بعد یہ ہتھیار قومی حکومت کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت کے ساتھ صہیونی حکومت فلسطینی مقاومت کو غیر مسلح کرنے کی پرزور کوشش کررہی ہے تاہم مبصرین کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیموں کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوگا۔
