Masarrat
Masarrat Urdu

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ ش کو شکست دے دی

Thumb

چٹاگرام،27 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش کو 16 رنز سے شکست دے دی ۔چٹاگرام پر کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 166 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19.4 اوورز میں 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تنظیم حسن ثاقب کے 33 رنز رائیگاں گئے، توحید ہردوئے 28 اور نسم احمد 20 رنز بناسکے، کپتان لٹن داس 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جیسن ہولڈر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عقیل حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 165 رنز بنائے تھے۔ کپتان شائے ہوپ 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، رومین پاوول نے بھی 28 گیندوں پر 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں ایک چوکا اور چار چھکے شامل تھے۔برینڈنگ کنگ نے 33 اور ایلک ایتنیز نے 34 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے دو اور رشاد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Ads