Masarrat
Masarrat Urdu

جے شنکر نے آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر روبیو سمیت کئی رہنماؤں سے ملاقات کی

Thumb

نئی دہلی، 27 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، جو ہندوستان-آسیان سربراہی اجلاس کے لیے کوالالمپور میں ہیں، نے پیر کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور کئی دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے سربراہی اجلاس کے موقع پر ان رہنماؤں سے ملاقات کی۔

مسٹر روبیو سے ملاقات کے بعد انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ "آج صبح کوالالمپور میں مارکو روبیو سے مل کر خوشی ہوئی، ہم نے اپنے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔"

وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے اور آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کی ترقی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حاجی حسن سے بھی ملاقات کی۔ دوطرفہ تعاون میں پیش رفت پر تبادلہ خیال اور میانمار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے جاپانی وزیر خارجہ موتیگی توشیمیتسو سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تعاون کی اگلی دہائی کے لیے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے عالمی صورتحال اور ہند پیسیفک تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ویتنامی وزیر خارجہ لی ہوئی ٹرنگ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں تزویراتی شراکت داری اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

Ads