Masarrat
Masarrat Urdu

غزہ میں اسرائیل کی تمام حکمتِ عملی ناکام، حماس کے سامنے بار بار ہزیمت، صہیونی تجزیہ کار

  • 15 Oct 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 15 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) صہیونی تجزیہ کار مائیکل میلشٹائن نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف صہیونی منصوبے ماضی کی طرح مکمل طور پر ناکام ہوئے اور تل ابیب نے ایک بار پھر اپنے تجربات سے کچھ نہیں سیکھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تل ابیب کے سابق فوجی افسر اور صہیونی تجزیہ کار مائیکل میلشٹائن نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی منصوبے بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی جانب سے جرائم پیشہ گروہوں کو استعمال کرنے کی حکمتِ عملی ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی۔

میلشٹائن کے مطابق اسرائیل نے جنگ کے دوران سنگین غلطیاں کیں، جن میں مہاجرین سے متعلق کمیٹی اور امدادی منصوبے پر اربوں شیکل ضائع کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ تل ابیب نے نہ صرف زمینی حقائق کو سمجھنے میں ناکامی دکھائی بلکہ اپنے پرانے تجربات سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اب یہی گروہ اسرائیل کے لیے نئی مصیبت بن چکے ہیں، کیونکہ ان کی حفاظت کے لیے جنگ بندی کی مخالفت ممکن نہیں، جبکہ نیتن یاہو کے بیانات نے ان گروہوں کی کمزور ساکھ کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔

Ads