Masarrat
Masarrat Urdu

غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ضامن ممالک کی خاموشی تشویشناک ہے، ایران

  • 15 Oct 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 15 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضامن حکومتوں کی خاموشی سے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں اسرائیلی جرائم اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، جن میں کم از کم دس فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے۔

انہوں نے مغربی کنارے میں زیتون کے باغات کی تباہی، رہائشی مکانات کو آگ لگانے اور مسجد اقصی کی بے حرمتی جیسے واقعات کی بھی شدید مذمت کی۔

اسماعیل بقائی نے جنگ بندی کی ضمانت دینے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت کو جوابدہ ٹھہرائیں اور اسے فلسطینیوں کے خلاف جرائم سے باز رکھیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے اعلانات کو دھوکہ دہی کے طور پر استعمال کرتی ہے تاکہ اپنے جرائم کو جاری رکھ سکے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر جنگ بندی کے ضامن ممالک ان خلاف ورزیوں پر خاموش رہیں تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Ads