Masarrat
Masarrat Urdu

غزہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں جاری، امدادی ٹرکوں کی تعداد نصف

  • 15 Oct 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

غزہ،15  اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) غزہ میں جنگ بندی کے چند ہی دن بعد غاصب اسرائیلی حکومت نے معاہدے کے متعدد نکات کی کھلی خلاف ورزی شروع کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی کے چند ہی دن بعد اسرائیلی حکومت نے اس کے متعدد نکات کی خلاف ورزی کی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کو اطلاع دی ہے کہ وہ روزانہ صرف 300 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے گا، حالانکہ طے شدہ معاہدے کے مطابق روزانہ 600 ٹرک روزانہ ہونی چاہیے تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نتنیاهو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ رفح کراسنگ کو آج بند رکھا جائے۔ تل ابیب کی جانب سے یہ اقدام مختلف بہانوں، بشمول قیدیوں کی لاشوں کی حوالگی کے عمل، کے نام پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں، اور گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

Ads