انہوں نے کہا کہ بولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ شاہین اور نسیم نے آخری اوورز میں اچھی بولنگ کی، کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے تو ویسٹ انڈیز کو 230 رنز تک روک سکتے تھے۔
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ جیت کا کریڈٹ حسن نواز اور حسین طلعت کو جاتا ہے۔حسن نواز کو ڈیبیو پر شاندار 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت نے 41 اور سلمان آغا نے 23 رنز بنائے۔پہلا ون ڈے جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ دوسرا میچ اتوار اور تیسرا اور آخری میچ منگل کو برائن لارا اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔