کمیشن کے ذرائع نے ہفتہ کو ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر مسٹر گاندھی ووٹ چوری کے بارے میں جو بھی الزامات لگا رہے ہیں اگر وہ سچ ہیں تو انہیں اس کے متعلق حلف نامہ دینا چاہئے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ کمیشن نے اس سے پہلے بھی اسی طرح سے مسٹر گاندھی سے حلف نامہ دینے یا معافی مانگنے کے لئے کہاتھا۔
دو دن پہلے مسٹر گاندھی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں ثبوت کے ساتھ کرناٹک کی مہادیو پورہ سیٹ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سیٹ پر لاتعداد فرضی پتوں پر ووٹر شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں اور ایک ہی پتے پر درجنوں لوگوں کے نام درج ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کئی شواہد کے ساتھ دستاویزات پیش کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایک لاکھ سے زائد جعلی ووٹ تیار کیے گئے ہیں۔