Masarrat
Masarrat Urdu

ہندوستان نے ٹرمپ۔ پوتن کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا

Thumb

نئی دہلی، 9 اگست (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستان نے  15 اگست کوالاسکا میں ہونے والی ٹرمپ ۔ پوتن کے  درمیان ہونے والی  میٹنگ کا خیرمقدم کیا ہے۔  وزارت خارجہ نے آج پریس کے لیے جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  میٹنگ کے لیے امریکہ اور روسی فیڈریشن کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کا ہندوستان خیر مقدم کرتا ہے۔
اس اجلاس میں یوکرین میں جاری تنازع کو ختم کرنے اور امن کے امکانات کو کھولنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی مواقع پر کہا ہے، ’’یہ جنگ کا دور نہیں ہے‘‘۔
لہٰذا، ہندوستان آئندہ سربراہ اجلاس کی توثیق کرتا ہے اور ان کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

Ads